Live Updates

پاکستان کا موجودہ سیاسی بحران، سیاستدانوں نے بالغ نظری کا ثبوت دیا، عالمی میڈیا ،وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے آئین کے تحفظ کا عزم قابل تعریف ہے ،گلف نیوز،عمران خان ناکام سیاستدان ہیں،قومی سیاسی مذاکرات میں لاتعلقی اور ہیجان پیدا کیا ،ہے نیویارک ٹائمز، عمران خان کی جماعت کے بعض ارکان نے بھی ان کے غیرجمہوری حربوں کے خلاف بغاوت کر دی، فنانشل ٹائمز کا تبصرہ

منگل 9 ستمبر 2014 23:26

پاکستان کا موجودہ سیاسی بحران، سیاستدانوں نے بالغ نظری کا ثبوت دیا، ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء ) عالمی میڈیا نے پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سیاستدانوں نے موجودہ بحران میں بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے، ملک کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے، عمران خان ناکام سیاستدان، ان کے اپنے لوگوں نے بھی بغاوت کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اخبار گلف نیوز نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے آئین کے تحفظ کے عزم کو سراہا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ عمران خان ناکام سیاستدان ہیں کیونکہ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی تین سو بیالیس نشستوں میں سے صرف پینتیس نشستیں حاصل کی ہیں۔انہوں نے خیبر پختونخواء میں اقتدار حاصل کیا ہے جو ان کی خواہشات کی تکمیل کے لئے ناکافی ہے اور اسی لئے وہ منتخب وزیراعظم کو ہٹانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی سیاسی مذاکرات میں لاتعلقی اور ہیجان پیدا کیا ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ عمران خان نے ٹیکس نہ دینے ، لاقانونیت اور کالے دھن کو سفید کرنے کے ذریعے ریاست کے خلاف سول نافرمانی کی حمایت کی ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ عام انتخابات کی پائیدار جمہوریت کی جانب ایک قدم کے طور پر تعریف کی گئی تھی کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ایک منتخب حکومت نے دوسری منتخب حکومت سے اقتدار حاصل کیا۔

اخبار نے لکھا ہے کہ عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں تیسرے نمبر پر آئی مگر اس نے صرف خیبر پختونخواء میں اقتدار حاصل کیا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ بہت زیادہ خواہشات رکھتے ہیں کیونکہ وہ خود وزیراعظم بننے میں ناکام رہے اور خود انکی جماعت کے بعض ارکان نے ان کے غیرجمہوری حربوں کے خلاف بغاوت کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات