یورپی یونین نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا

منگل 9 ستمبر 2014 23:26

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء ) مشرقی یوکرائن میں فائر بندی معاہدے کے بعد یورپی یونین نے روس پر پابندیاں سخت کرنے کے فیصلے کو فی الحال موخر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے سربراہ ہیرمن فان رومپوئے نے بتایا کہ پابندیوں کے حوالے سے رکن ممالک کے مابین اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور اگلے دنوں میں اس پر عمل درآمد بھی کیا جاسکتا ہے۔ یورپی ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی پابندیوں کے حوالے سے تیار کی جانے والی فہرست میں توانائی کے شعبے کی روسی کمپنی روسنیفٹ، ٹرانزنیفٹ اور گیس پروم بھی شامل ہے۔ یورپی یونین چاہتی ہے کہ روس یوکرائن کے حوالے سے اپنی پالیسی کو تبدیل کرے۔

متعلقہ عنوان :