پاکستان نیوی ڈاکیارڈ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی،حملے میں نیوی کی اندرونی مدد بھی حاصل تھی،ترجمان شاہد اللہ شاہد کا بیان

منگل 9 ستمبر 2014 19:15

پاکستان نیوی ڈاکیارڈ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) پاکستان نیوی ڈاکیارڈ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کر لی ہے۔پاکستان نیوی کے ترجمان نے گزشتہ رات اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نیوی ڈاکیارڈ پر چھ ستمبر کو ہونے والے حملے میں ایک نیوی افسر اور دو حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس حملے میں ایک نیوی افسر اور سات سیلرز زخمی بھی ہوئے چار حملہ آوروں کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے کامیاب قرار دیا اور کہا ہے کہ انہیں اس حملے میں نیوی کی اندرونی مدد بھی حاصل تھی۔شاہد اللہ شاہد کے مطابق وہ سیکورٹی فورسز پر اس طرح کے حملے مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔