مشکوک بائولنگ ایکشن ، آئی سی سی نے سعید اجمل پر پابندی عائد کر دی

منگل 9 ستمبر 2014 11:43

مشکوک بائولنگ ایکشن ، آئی سی سی نے سعید اجمل پر پابندی عائد کر دی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) مشکوک بائولنگ ایکشن پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی سپن بائولر سعید اجمل پر پابندی عائد کر دی۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران گال ٹیسٹ میں امپائر کی جانب سے سعید اجمل کے بائولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعید اجمل دنیا کے نمبر ون بائولر تھے اور انھوں نے اب تک کھیلے گئے میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔پاکستانی سپن بائولر پابندی کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں، کسی خاص زاویے پر بائولنگ کرنے پر سعید اجمل کو کھیلنے کی اجازت دی جا سکتی ہے لیکن اس کی تفصیلات آئی سی سی کی پریس ریلیز کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔