ٹی ٹی پی مجاہدین کے قاتلوں کا ٹولہ بن چکی ہے: احسان اللہ احسان

پیر 8 ستمبر 2014 16:35

ٹی ٹی پی مجاہدین کے قاتلوں کا ٹولہ بن چکی ہے: احسان اللہ احسان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) تحریک طالبان احرار گروپ نے ٹی ٹی پی کی قیادت کے بیانات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کی صفوں میں مجاہدین کے قاتل ملا فضل اللہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، بیت اللہ محسود اور حکیم اللہ محسود کے خاندان ہمارے ساتھ ہیں، ٹی ٹی پی قاتلوں کا ٹولہ بن چکی ہے۔ ٹی ٹی پی احرار گروپ کے ترجمان اور سابق رہنما و ترجمان احسان اللہ احسان نے ٹی ٹی پیہ کی جانب سے جاری کردہ خط کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس امر کو تسلیم کرتے ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان ایک عسکری جماعت تھی اور شریعت اسلامی کے حصول کےلئے اس نظم کے اندر بہت سے شاہین صفت مجاہدین نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں، اسکے علاوہ قید و بند کی صوبتیں برداشت کیں اور ہجرتوں کی مشکلات کا بھی سامنا کیا لیکن بدقسمتی سے یہ تحریک ان ہاتھوں میں چلی گئی جو ذاتی مفادات کےلئے کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت کے اندر قائدانہ صلاحیتوں کے فقدان کی وجہ سے بہت سے مسائل نے جنم لیا اور مربوط نظم و ضبط نہ ہونے کی وجہ سے مجاہدین کے اندر لڑائیاں شروع ہوگئیں، جس کے نتیجے میں کئی نامور مجاہدین کا خون بہایا گیا۔ احسان اللہ احسان کے مطابق ایک تنظیم ہونے کے ناطے تحریک کی یہ ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ ان لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرتے جنہوں نے مجاہدین کا قتل کیا۔