پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہبازشریف

پیر 8 ستمبر 2014 14:31

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، پنجاب حکومت آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبےمیں سیلاب کی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لئے کشتیاں اور ہیلی کاپٹر استعمال کئے جائیں، ان کے لئے خوراک، پانی اور رہائش کی کمی نہیں آنی چاہئے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔ سیلاب کی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں کو وہ خود مانیٹر کررہے ہیں۔ پنجاب حکومت آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

متعلقہ عنوان :