اسلام آباد پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ،ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ ، آئی جی اسلام آباد نے سمری چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجوادی
اتوار 7 ستمبر 2014 17:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) اسلام آباد پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ ، آئی جی اسلام آباد نے سمری چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجوادی ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران عصمت جونیجو کو ایس ایس پی اسلام آباد تعینات کردیا گیا تھا دھرنے کے دوران احتجاجی مظاہرین نے ان کو زخمی کردیا تھا جس سے وہ کئی روز پمز ہسپتال میں رہے جس کے بعد ان کی خدمات واپس لینے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد پولیس میں کئی اہم تقرریاں اور تبادلے بھی کئے گئے ۔
عصمت اللہ جونیجو کی جگہ میر واعظ کو قائم مقام ایس ایس پی آپریشن تعینات کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی سکیورٹی ملک مطلوب کو ایس ایس پی ٹریفک جبکہ ایس ایس پی سکیورٹی رضوان گوندل کوبھی ایس پی ٹریفک کا چارج دیا گیا ہے ۔ پولیس آفیسر کی تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم نے سمری قائم مقام چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجوادی ہے جبکہ چیف کمشنر یہ سمری سیکرٹری داخلہ کو بھیجیں گے وزارت داخلہ سے سمری کی منظوری کے بعد حتمی تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.