قوم پاکستان کی ترقی کے خلاف عناصر کا خود نوٹس لے، وزیراعظم

اتوار 7 ستمبر 2014 14:02

قوم پاکستان کی ترقی کے خلاف عناصر کا خود نوٹس لے، وزیراعظم

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کوترقی کی راہ پردوبارہ گامزن کردیا ہے، قوم پاکستان کی ترقی کے خلاف عناصر کا خود نوٹس لے۔نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال کے فضائی جائزے کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ملک کوترقی کی راہ پردوبارہ گامزن کردیا ہے، چینی صدرکا دورہ پاکستان کی ترقی کے لئے انتہائی اہم تھا،قوم کو پاکستان کی ترقی کے خلاف عناصر کا خود ہی نوٹس لینا ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں نے گزشتہ 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،سیلاب کے باعث فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقوں میں حکومت اورفوج متاثرین کی مدد کررہی ہے، اس کے علاوہ اس قدرتی آفات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔ حکومت کے پاس وسائل انتہائی محدود ہیں، وسائل زیادہ ہوں تو نقصانات سے بچنے کے لئے نئے منصوبے بنائے جاسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں کو چاہئیے کہ وہ اس موقع پر حکومت کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :