عوامی تحریک کے کارکنوں کا شاہراہ دستور چھوڑنے سے انکار

ہفتہ 6 ستمبر 2014 17:13

عوامی تحریک کے کارکنوں کا شاہراہ دستور چھوڑنے سے انکار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے شاہراہ دستور سے ڈی چوک جانے سے انکار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے دھرنے کو شاہراہ دستو ر سے ڈی چوک منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس مقصد کے لیے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے کنٹینر کو بھی کیبنٹ بلاک سے ڈی چوک منتقل کیا جانا تھا تاہم عوامی تحریک کے کارکنوں نے ڈی چوک منتقل ہونے سے انکار کرتے ہوئے طاہر القادری کے کنٹینر کو کیبنٹ بلاک کے آگے کھڑا کر دیا ، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ صرف آگے بڑھیں گے ،پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔