پنجاب میں مزید 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، صوبے میں مریضوں کی تعداد 25 ہوگئی

ہفتہ 6 ستمبر 2014 13:22

پنجاب میں مزید 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، صوبے میں مریضوں کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج مزید 9 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہےجس کے بعد پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ نئے مریضوں میں 4 کا تعلق لاہور، 3 مریضوں کا راول پنڈی جبکہ 2 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ڈینگی میں مبتلا مریض راولپنڈی کے بےنظیربھٹواسپتال اورلاہور کے میو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

واضح رہے کہ 2012 میں پنجاب میں ڈینگی کی وبا پھیلنے سے 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :