Live Updates

اداکارہ میرا نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کردی

ہفتہ 6 ستمبر 2014 12:08

اداکارہ میرا نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کردی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) اداکارہ میرا نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کردی کہتی ہیں نئے پاکستان میں کپتان کو ملک کا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش ہے۔

(جاری ہے)

کپتان شادی کو تیار اور میرا دلہنیاں بننے کو بے قرار ہیں، دبئی میں میڈیا سے گفت گو کے دوران لالی ووڈ اداکارہ نے نہ صرف ایڈوانس حامی بھری, بلکہ عمران کو شادی کی شیروانی کے لئے ڈیزائنر بھی تجویز کرڈالا۔

میرا نے نئے پاکستان میں عمران خان کو نیا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، میرا کی یہ تمام خواہشات اگر پوری ہوگئیں تو نئے پاکستان میں خاتون اول کون ہوں گی۔ سمجھ تو آپ گئے ہی ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :