وزیراعظم نے چوہدری نثار کو کل صبح ملاقات کیلئے بلالیا

جمعہ 5 ستمبر 2014 22:34

وزیراعظم نے چوہدری نثار کو کل صبح ملاقات کیلئے بلالیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف چوہدری نثار کو کل صبح ملاقات کیلئے بلالیا، چوہدری اعتزاز احسن سے متعلق نیوز کانفرنس سے روکنے کی ایک بار پھر کوشش کی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ نے نیوز کانفرنس کا وقت تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو کل صبح 10 بجے ملاقات کیلئے بلالیا، میاں صاحب ایک بار پھر اپنے وزیر داخلہ کو چوہدری اعتزاز احسن سے متعلق پریس کانفرنس کرنے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے ملاقات کیلئے بلائے جانے پر چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کردیا، اب ان کی نیوز کانفرنس صبح 11 بجے کے بجائے شام 6 بجے ہوگی۔واضح رہے کہ آج بھی وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی تاہم وزیر داخلہ کو میڈیا کے سامنے اپنے الزامات سے متعلق ثبوت پیش کرنے سے روکنے میں ناکام رہے تھے۔