چینی سربراہ کو پاکستان نہ آنے کی دھمکی نہیں دی، ان کا بھرپور استقبال کیا جائیگا‘ طاہر القادری،مذاکرات کیلئے آنیوالی کمیٹیاں بے اختیار ہوتی ہیں، حقیقی جمہوریت کیلئے جنگ پر امن ہے‘ سربراہ عوامی تحریک
جمعہ 5 ستمبر 2014 20:01
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہم نے چینی سربراہ کو پاکستان نہ آنے کی دھمکی نہیں دی، ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا،مذاکرات کیلئے آنیوالی کمیٹیاں بے اختیار ہوتی ہیں، حقیقی جمہوریت کیلئے جنگ پرامن ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمارے خلاف ہی ایف آئی آر کاٹ دی گئی، وزیراعلی پنجاب نے تحقیقات پر مستعفی ہونے کا کہا تھا، جب تک شہباز شریف مستعفی نہیں ہوتے شفاف انکوائری نہیں ہوسکتی، پنجاب حکومت لاہور واقعے میں مکمل طور پر ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے آنیوالی حکومتی کمیٹیاں بے اختیار ہوتی ہیں، سیاسی جرگے نے مذاکرات بحالی کی درخواست کی، انصاف مانگنے والوں کو دہشتگرد کہا جارہا ہے، کئی سال گزر جاتے ہیں ملزمان کو سزائیں نہیں ملتیں، ایک ہی جوہڑ سے گدھے اور انسان پانی پیتے ہیں، کیا حق صرف پارلیمنٹ میں بیٹھے افراد کیلئے ہے۔(جاری ہے)
عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کیلئے اب پرامن جنگ ہے، دھرنے والوں نے یلغار نہیں کی۔ چینی صدر کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومتی نااہلی کے باعث چینی سربراہ نہیں آئے، ہم نے چینی سربراہ کو نہ آنے کی دھمکی نہیں دی، ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.