پارلیمنٹ کے سامنے لشکر لے جاکر وزیر اعظم کا استعفیٰ مانگنا قانون کے خلاف ہے، الٰہی بخش سومرو،

آئین کے خلاف بولنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں اگر چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا ہے تو بڑا افسوسناک ہے دھرنے والے ملک کا نقصان کررہے ہیں اتنی دھاندلی نہیں ہوئی جتنی عمران کہہ رہے ہیں،سابق سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 5 ستمبر 2014 19:31

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے سامنے لشکر لے جاکر وزیر اعظم کا استعفیٰ مانگنا قانون کے خلاف ہے آئین کے خلاف بولنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں اگر چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا ہے تو بڑا افسوسناک ہے دھرنے والے ملک کا نقصان کررہے ہیں اتنی دھاندلی نہیں ہوئی جتنی عمران کہہ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں کیا جس میں عبدالرحمن آفریدی ،وسیم عباس،ذوالفقار اچکزئی،وکی وادھوانی ودیگر شامل تھے الٰہی بخش سومرو نے کہا کہ پہلی بار ایک لشکر اسمبلی کے باہر اسمبلی کو ختم کرنے کا مطالبہ کررہا ہے جو غیر قانونی ہے آئین اور قانون کی بالادوستی سے جمہوریت بنتی ہے آئین پر عمل نہ کرنے والے غیر جمہوری ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی اگر اچھی ہوگی تو جمہوریت بھی کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ سیاسی پس منظر رکھنے والا ہی اچھا سیاستدان ہوتا ہے عمران خان اچھے کھلاڑی ضرور ہیں پر سیاستدان نہیں عمران خان کے مطالبات اچھے ہیں پر طریقہ کار غلط ہے اسلام آباد میں عمران خان اور طاہرالقادری دھرنوں پر کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں یہ کہاں سے آئے اسلام آباد کے سب ہوٹل بک ہیں وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے والے عمران خان خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت پر براجمان ہیں وہ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں طاہرالقادری کینیڈا کے شہری ہیں ان کی یہ مداخلت سمجھ سے باہر ہے مظاہرین کا پولیس پر تشدد سے محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کی ایک نہیں چل رہی لگتا ہے حکومت کو آرمی کا ڈر ہے حکومت کی کوتاہیاں بھی ہیں پر اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت ختم کردی جائے کارکردگی کو بہترکیا جاسکتا ہے یہ درست ہے کہ اس وقت ملک کی 80فیصد عوام تکلیف میں ہے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ چین کے صدر کا دورہ پاکستان اگر ملتوی ہوا ہے تو بڑی افسوسناک خبر ہے چین ہمارا پرانا اور با اعتماد دوست ہے امریکہ تو مطلب کی دوستی کرتا ہے چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے ملک کو بڑا نقصان ہوگا جس کا دکھ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اگر حکومت کو نقصان پہنچا تو یہ ملک کا نقصان ہوگا انہوں نے کہا کہ انصاف کے لیے جنگ لڑ رہا ہوں سکھر ٹریبونل نے این اے 208کے متعلق انصاف نہیں کیا نادرا کی جانب سے27695ووٹوں میں سے 10ہزار 96ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی اس کے باوجود سکھر ٹریبونل نے مخالف امیدوار پی پی کے میر اعجاز حسین جکھرانی کے حق میں فیصلہ دیا جس کے خلاف سپریم کورٹ میں گیا ہوں مایوس نہیں حق کے لیے جنگ لڑوں گا ۔