وزیر داخلہ کے چوہدری اعتزاز احسن کے بارے بیان پر وزیر اعظم نے ایوان میں معذرت کرلی ، ہمیں ہر چیز کو بالائے طاق رکھ کر جمہوریت کے استحکام اور آئین کی سربلندی کیلئے ایک دوسرے کی حمایت کر نی چاہیے ، وزارت عظمیٰ پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں سے بھرا بستر ہے ، اقتدار سے زیادہ آئین اور پارلیمنٹ عزیز ہے ، کوئی کمپرو مائز نہیں کرینگے ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 5 ستمبر 2014 12:41

وزیر داخلہ کے چوہدری اعتزاز احسن کے بارے بیان پر وزیر اعظم نے ایوان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزیر داخلہ کے چوہدری اعتزاز احسن کے حوالے سے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہر چیز کو بالائے طاق رکھ کر جمہوریت کے استحکام اور آئین کی سربلندی کیلئے ایک دوسرے کی حمایت کر نی چاہیے ، وزارت عظمیٰ پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں سے بھرا بستر ہے ، اقتدار سے زیادہ آئین اور پارلیمنٹ عزیز ہے ، کوئی کمپرو مائز نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید کی جانب سے وزیر داخلہ کے بیان پر تحفظات کے اظہار کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ مجھے واقعہ پر بہت افسوس ہوا ہے ہم نے گزشتہ روز بھی اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے دور ان ایک جھلک دیکھی اجلاس میں موفضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی بھی موجود تھے جنہوں نے معاملہ کو ٹھنڈا کیا مجھے واقعہ بہت افسوس ہوا ہے ہم آئین کی سربلندی کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں اپوزیشن کو حکومت اور حکومت کو اپوزیشن سے گلے شکوے ہوئے ہیں گلے شکوے اپنی جگہ پر ہیں مگر ہم ایک مقصد کیلئے یہاں بیٹھے ہیں جو سب سے اہم ہے جب یہ ایشو حل ہو جائیگا تو ہم ایک دوسرے کے گلے شکوں پر بھی بات ہو گی انہوں نے کہاکہ آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے پہلے بھی عہد کیا تھا اور اب بھی عہد کر نا چاہیے بلکہ اس عہدکو مزید مضبوط بنانا چاہیے وزیر اعظم نے کہاکہ ہمیں ہر چیز کو بالائے طاق رکھ کر جمہوریت کے استحکام اور آئین کی سربلندی کیلئے ایک دوسرے کو سپورٹ کرنی چاہیے.

آئین اور جمہوریت پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہوگا ہمیں آئین کی سربلندی کیلئے ایک ہو جانا چاہیے اس وقت تمام جماعتوں نے متحد ہو کر مثال قائم کی ہے آج پاکستانی کی حیثیت سے میرا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ خوشی ہے پارلیمنٹ نے ایک راہ متعین کر لی ہے مجھے اقتدار سے زیادہ پارلیمنٹ اور آئین عزیز ہے وزیر اعظم بننا پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں سے بھرا بستر ہے گھمبیر مسائل کو حل کر نا آسان کام نہیں ہے دھرنے والوں کے مقاصد سب کے سامنے ہیں مذاکرات کررہے ہیں آپ سب جانتے ہیں کیا دھرنے وا لوں کے ایشو پاکستان کے ایشو ہیں ؟پہلے سری لنکا اور مالدیپ کے صدور نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا اب چینی صدر کے دورے کے حوالے سے شکوک شبہات پیدا ہوگئے ہیں 34ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونی تھی چین سے ملکر کام کر ناچاہتا ہے یہ بیس سالوں کا ایجنڈا تھا انہوں نے کہاکہ میں نے رات کو بھی اپوزیشن لیڈر سید خورشید ساہ معذرت کی اعتزاز احسن سے بات کی مجھے افسوس ہوا ہے آپ درگزر فرمائیں اپوزیشن گلے شکوے کرتی رہتی ہے ان باتوں پر ایگری کر نا یہ نا کرنا علیحدہ بات ہے ہم آپس میں بیٹھ کر بھی بات کر سکتے ہیں ایک بار پھر معذرت کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ ہم نے ججز بحالی کیلئے اعتزاز احسن اور وکلاء کے ساتھ ملکر لانگ مارچ کیا اچھا تعلق قائم ہے ہم بڑے مقصد کی طرف بڑھ رہے ہیں ہمیں دائیں بائیں نہیں جانا چاہیے پھر سے معاملے طے ہو جائیں انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحا ل پر پیپلز پارٹی نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا اگر پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو میں بھی اسی یکجہتی کا مظاہرہ کرتا انہوں نے کہاکہ پچھلے سال جب طاہر القادری آئے تو میں آصف علی زر داری ،اعتزاز احسن اور خورشید شاہ سے پوچھے بغیر اپنا کر دار ادا کیا اور یہ میں نے احسان نہیں کیا بلکہ یہ میری ذمہ داری تھی میں رائیونڈ میں سیاسی رہنماؤں کو بلایا اجلاس میں محمود خان اچکزئی ، مولانا فضل الرحمن ، منور حسن سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے اور پھر ہم نے قرار داد پیش کی جس میں طاہر القادری کے حکومت کے خلاف اقدامات کی بھرپور مذمت کی گئی وزیر اعظم نے کہاکہ ہم بڑے مقصد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر معذرت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اصل منزل کی طرف آنا چاہیے اور پیپلز پارٹی کے رہنما واقعہ کو در گزر فرمائیں اور معاملہ مزید آگے نہ بڑھائیں ۔

۔