طوفانی بارشوں کے باعث پنجاب اور کشمیرمیں ہلاکتوں کی تعداد 72 ہو گئی، درجنوں مکانات منہدم
جمعہ 5 ستمبر 2014 12:26
لاپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 57ہوگئی ہے جب کہ دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی ہے۔ پنجاب بھر میں گزشتہ 30 گھنٹوں سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 57 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث سیکڑوں ایکٹر اراضی زیر آب آ گئی ہے جب کہ ارد گرد کے دیہات خالی کرا لئے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے فلڈ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں۔
طوفانی بارشوں کے باعث آزاد کشمیر میں بھی مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہو چکے ہیں، مظفر آباد میں دریائے نیلم، دریائے جہلم اور دریائے پونچھ میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جب کہ ہنگامی حالت نافذ کر کے دریاؤں کے کنارے آباد بستیاں خالی کرا لی گئی ہیں، دریاؤں میں طغیانی کے باعث مظفر آباد کا دوسرے علاقوں سے زمینی ربطہ کٹ گیا ہے۔(جاری ہے)
سیالکوٹ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جب کہ ایکسیئن ایری گیشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے اکھنور میں 8 لاکھ کیوسک کا ریلہ چھوڑ دیا ہے، ہیڈ مرالہ سے 4 لاکھ91 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے جب کہ سیالکوٹ میں نالہ ایک سے 20 ہزار کیوسک کا ریلہ گرز رہا ہے۔ راولپنڈی میں بھی شدید بارشوں کے باعث دریائے سواں میں طغیانی آ گئی جس کی وجہ سے راول ڈیم کے اسپل وے کھول دیئے گئے جب کہ اونچے کا سیلابی ریلہ اڈیالہ اور چونترہ سے دیہاتوں میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں پھنس کر رہ گئے، دریائے سواں کے قریب کچی آبادیاں پانی میں بہہ گئیں۔
ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال کا کہنا ہے کہ شہر میں ایمرجنسی نافذ ہے جب کہ پاک فوج کی ٹرپل ون بریدیگیڈ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 2 سے 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.