اگر کمیشن ثابت کردےکہ دھاندلی ہوئی تو ہم مستعفی ہوجائیں گے، احسن اقبال

جمعہ 5 ستمبر 2014 11:47

اگر کمیشن ثابت کردےکہ دھاندلی ہوئی تو ہم مستعفی ہوجائیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 ستمبر 2014ء ) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اگر کمیشن ثابت کردے کہ دھاندلی ہوئی تو ہم مستعفی ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لیے تیار ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر اسمبلیاں توڑ دی گئیں تو انخابی اصلاحات کون لائے گا۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کی کمیٹی بنانے پر تحریک انصاف اور ہم متفق ہوگئے تھے جبکہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :