بلاول بھٹو کی پارٹی عہدیداران سے ملاقاتوں کے لیے اوپن ڈور پالیسی کا اعلان

جمعرات 4 ستمبر 2014 23:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداران نے سے براہ راست ملاقاتوں کے لیے اوپن ڈور پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد وہ بلاول ہاوٴس میں پارٹی رہنماوٴں کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلہ کا آغاز کریں گے، بلاول ہاوٴس سے جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے اس عظیم ورثے کا تسلسل ہے جس کے تحت قائدین تک پارٹی رہنماوٴں کی رسائی بہت آسان ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے، جس نے اپنے قیام کے دنوں سے ہی گراس روٹ لیول تک عوام سے رابطہ قائم کیا جو کہ آج تک قائم ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ منشور رہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور عوام ہی ہماری طاقت رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :