امید ہے سیاسی تنازع جلد حل ہوجائیگا، سراج الحق/خورشید شاہ

جمعرات 4 ستمبر 2014 21:12

امید ہے سیاسی تنازع جلد حل ہوجائیگا، سراج الحق/خورشید شاہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4ستمبر۔2014ء) سراج الحق اور خورشید شاہ نے آئین اور جمہوریت کی کوشش کا عزم کرتے ہوئے سیاسی تنازع جلد حل ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہےکہ ہم خالص آئين اور جمہوريت کی کوشش ميں ہيں، بحران سے صرف سرکار کو نہيں سياسی جماعتوں کو بھی نقصان ہوگا، امید ہے مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے سامنے آپشن رکھے ہیں، حکومت کو صبر اور بڑے دل کا مظاہرہ کرنا اور تنقید برداشت کرنی چاہئے، ایک دوسرے پر اعتماد کی کمی اور اسپیڈ بریکرز ہیں، پاکستان مشکلات سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی سربراہ کا دورہ ملتوی ہونے پورے ملک کیلئے بری خبر ہے۔

متعلقہ عنوان :