اسلام آباددھرنے،دبنگ افسرعصمت اللہ اسپتال سے ڈسچارج

جمعرات 4 ستمبر 2014 17:54

اسلام آباددھرنے،دبنگ افسرعصمت اللہ اسپتال سے ڈسچارج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) اسلام آباد پولیس کے دبنگ افسر، ایس ایس پی عصمت اللہ کو صحت یاب ہونے پر پمز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ڈی آئی جی خالد خٹک کی صحت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پمز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو کو صحت یاب ہونے پر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ وہ تین روز پہلے پاک سیکریٹریٹ کے سامنے مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان پمز کے مطابق ڈی آئی جی خالد خٹک کی صحت بھی بہتر ہے، انہیں گزشتہ روز دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی گزشتہ روز ہی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔