اندھیرا اور مایوسی ختم ہو چکی ہے اور امید کی شمع روشن ہے ،سراج الحق، مذاکرات میں ہر لمحہ نئی کامیابیاں مل رہی ہیں ، دونوں طرف معاملات کا حل نکالنے کے لیے ایک عزم موجود ہے اور فریقین کا رویہ کافی حد تک مثبت ہے،سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 3 ستمبر 2014 23:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ وزراء کے بیانات میں تلخی اب بھی موجود ہے ۔
ان کا تلخ رویہ ہمارے لیے مشکلات پیدا کرہاہے ۔ نوازشریف کو چاہیے کہ وہ اپنے وزراء کو سخت بیان بازی سے روکیں اور انہیں نرم الفاظ میں اپنی بات کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ جگہ جگہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی وجہ سے بھی مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ حکومت کو نہ صرف گرفتاریاں بند کردینی چاہئیں بلکہ پہلے سے گرفتار کیے گئے سیاسی کارکنوں کو بھی کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہا کردیناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ اندھیرا اور مایوسی ختم ہو چکی ہے اور امید کی شمع روشن ہے ۔ فریقین جمہوریت ، آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔ وہ وقت جلد آنے والا ہے جب قوم کو اس بحران سے نجات کی خوشخبری ملے گی ۔ اس موقع پر رحمن ملک ، شاہ محمود قریشی اور جی جی جمال نے بھی میڈیا سے گفتگو کی ۔قبل ازیں مذاکراتی جرگہ نے پاکستان عوامی تحریک کی قیادت سے مذاکرات کیے ۔ مذاکرات کے بعد عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے باعث پوری قوم فکر مند ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کی طرف سے نہیں عوام کی طرف سے مذاکرات کیلئے آئے ہیں۔پوری قوم موجودہ بحران سے پریشان ہے۔جب تک مسئلہ کا حل نہیں نکلے گا مذاکرات جاری رہیں گے۔ سینیٹر رحمن ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سراج الحق مسئلے کو حل کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ہمیں امید ہے بہت جلد فریقین کسی ایک حل پر متفق ہو جائیں گے اور ہم جلد قوم کو خوشخبری سنا سکیں گے۔مزید اہم خبریں
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.