موجودہ سیاسی صورتحال ، آصف زرداری کا اسلام آباد میں ”پڑاﺅ“ ڈالنے کا فیصلہ

بدھ 3 ستمبر 2014 13:50

موجودہ سیاسی صورتحال ، آصف زرداری کا اسلام آباد میں ”پڑاﺅ“ ڈالنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) سابق صدر آصف زرداری کا وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ ہواہے جس کے بعد موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سابق صدر نے اسلام آباد میں ’پڑاﺅ‘ ڈالنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق صدر اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان رابطہ ہواہے جس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ سینیٹررحمان ملک نے بھی آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے ۔ ذرائع کاکہناتھاکہ آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ کرلیاہے اور شہر اقدار میں جاری بحران کے لئے آصف زرداری اپنا کردار ادا کریں گے لیکن اس سے قبل اسلام آباد میں پارٹی کے سینئر رہنماﺅں اور اپوزیشن رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :