امریکا پاکستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، ترجمان محکمہ خارجہ

بدھ 3 ستمبر 2014 11:58

امریکا پاکستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، ترجمان محکمہ خارجہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ فریقین کے درمیان مسائل کا پرامن نکلے۔

(جاری ہے)

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا پاکستان میں احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تاہم اس کا نتیجہ کیا نکلے گا اس کے بارے میں پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا فریقین کے درمیان کسی بحث و مباحثے کے عمل میں شریک نہیں ہوگا تاہم مذاکرات کی کامیابی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے فریقین سے مل کر کام کریں۔

متعلقہ عنوان :