متحدہ عرب امارات :جیل میں قید مجرموں کے لئے خوشخبری

منگل 2 ستمبر 2014 00:39

متحدہ عرب امارات :جیل میں قید مجرموں کے لئے خوشخبری

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء)قیدیوں اور ان کے خاندانوں کی بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلی دفعہ یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ مردقیدیوں کو اپنی بیویوں کے ساتھ خلوت میں وقت گزارنے کی اجازت دی جائے گی۔سزاوبحالی کے ادارے کے ڈائریکٹر کرنل عارف الشریف نے بتایا کہ عنقریب مکمل ہونے والی نئی سنٹرل جیل میں اس ضابطے کا نفاز کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

”امارات اہوم“اخبار کے مطابق نئی جیل میں بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے قیدیوں کی بیویوں سے ملاقات کیلئے خصوصی کمرے ہونگے اور بچوں کیلئے بھی تفریحی ہال تعمیر کئے جارہے ہیں ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ایک تحقیق کے بعد کیا گیا جس سے ثابت ہوا کہ قیدیوں کو ان کی بیویوںسے ملنے کا موقع دینے کی وجہ سے نہ صرف قیدیوں کا رویہ بہتر ہوتاہے بلکہ ان کی خاندان کے ساتھ قربت بھی بڑھتی ہے۔نئی طرز کی جیل میں مردہ خواتین قیدیوں کیلئے علیحدہ کمرے ،ورکشاپیں ،سروس سنٹر ،بچوں کی جیل،مسجد،لائیبریری ،کلینک ،فارمیسی اور ریسٹورنٹ بھی ہونگے۔