قوم جلد خوشخبری سنے گی، رحمان ملک

منگل 2 ستمبر 2014 00:04

قوم جلد خوشخبری سنے گی، رحمان ملک

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ ان کی ملاقات مثبت رہی، جلد خوشخبری ملے گی۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کے ہمراہ طاہر القادری سے ان کے کنٹینر میں ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ جہاں سے ڈیڈلاک ٹوٹا تھا، بات چیت کا دور وہیں سے شروع ہوگا جبکہ ان کی خواہش ہے کہ معاملہ جلد حل ہوجائے۔رحمان ملک نے کہ وہ طاہرالقادری کے پاس دوستی اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :