تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کو اظہارہ وجوہ کا نوٹس دیدیا
پیر 1 ستمبر 2014 20:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کو شو کاز نوٹس جاری کردیا، پارٹی کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کی دروغ گوئی کی وجہ سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
جاوید ہاشمی کے جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیر کے روز میڈیا گفت گو نے یکا یک سیاسی منظر نامہ ہی تبدیل کردیا، پارلیمنٹ کے باہر گفتگو میں جاوید ہاشمی نے عمران خان سے متعلق سنسنی خیز تفصیلات بتائیں، جس پر پارٹی ترجمان نے مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی جانب سے کی گئی تمام باتیں بے بنیاد اور پرا پگنڈہ ہیں، جاویدہاشمی کیخلاف اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔
ترجمان شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے فوج سے روابط ہیں تو ہاشمی مستعفی ہو جاتے، تحریک انصاف کسی خفیہ ایجنڈے پر عمل نہیں کر رہی، پی ٹی آئی چیئرمین کافی عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ انصاف نہ ملنے پر سڑکوں پر آئیں گے، جاوید ہاشمی کی دروغ گوئی کی وجہ سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.