اسلام آباد میں جھڑپیں رک گئیں

اتوار 31 اگست 2014 00:17

اسلام آباد میں جھڑپیں رک گئیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب وزیر اعظم ہائوس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس سے ان کا تصادم ہوا جس میں 3 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، پولیس اور دونوں جماعتوں کے درمیان 15 گھنٹے سے زائد جھڑپیں جاری رہیں البتہ اتوار کی شب تک یہ جھڑپیں رک گئیں البتہ پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج جاری رہا۔