Live Updates

وفاقی حکومت کا پارلیمنٹ ہاوٴس پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ، عمران خان، شیخ رشید،طاہرالقادری اور عوامی تحریک و تحریک انصاف کی قیادت و کارکنان کو نامزد کیا جائے گا،ذرائع

اتوار 31 اگست 2014 23:20

وفاقی حکومت کا پارلیمنٹ ہاوٴس پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ، عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ ہاوٴس پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے گا جس میں عمران خان، شیخ رشید،طاہرالقادری اور عوامی تحریک و تحریک انصاف کی قیادت و کارکنان کو نامزد کیا جائے گا۔مقدمہ دہشتگردی کی دفعات،سرکاری عمارتوں و ریاست پر یلغار، ریاست کے خلاف بغاوت و دیگر دفعات کے تحت قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ ہاوٴس پر حملہ کے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کار سرکار کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس میں درج کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی مقدمہ درج کرنے کی منظور ی دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ دہشتگردی کی دفعات ،ریاست کے خلا ف بغاوت،عوام کو بغاوت پر اکسانے،ریاست کے خلاف یلغار سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات