Live Updates

جاوید ہاشمی کا بیان عمران خان کے خلاف سیاسی ایف آئی آر ہے،خورشید شاہ،فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے گی، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، قادری صاحب نے اپنا کام پورا کر دیا ،وہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نہیں مانتے ،قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی

اتوار 31 اگست 2014 23:13

جاوید ہاشمی کا بیان عمران خان کے خلاف سیاسی ایف آئی آر ہے،خورشید شاہ،فوج ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کا بیان عمران خان کے خلاف سیاسی ایف آئی آر ہے،فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے گی، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، قادری صاحب نے اپنا کام پورا کر دیا ،وہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نہیں مانتے۔وہ اتوار کو کراچی میں رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

سید خورشید شاہ نے کہا تمام فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ باز آجائیں، آج کی رات بھاری ہو سکتی ہے اور خون ریزی بھی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں، جمہوری تاریخ میں پارلیمنٹ میں پہلی بار حملہ ہوا۔ قائد حزب اختلاف نے کہا زور زبردستی استعفے کا مطلب پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کو ختم کر دیا جائے۔ عمران خان کی شکل میں نئی قیادت ابھر کے سامنے آئی لیکن وہ بھی ڈاکٹر قادری کے چنگل میں پھنس گئے۔

انھوں نے کہا کہ فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے گی، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ لیڈران معصوم بچوں اور خواتین کو آگے نہ کریں، معاملات کو ڈائیلاگ سے حل کریں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے جس میں جائیں گے ،چاہے اجلاس ہو یا نہ ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات