Live Updates

شر یف برا درا ن کا استعفیٰ لئے بغیر ہرگز واپس نہیں جا ئیں گے ،عمران خان،آنسو گیس تو کیا مجھ سمیت تمام مظاہرین کو قتل بھی کردیا جائے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے ،نواز شریف نے ثابت کردیا ہے وہ حسنی مبارک کی جمہوریت کے پیروکار ہیں ، پرامن مظاہرین پر حملہ کرانے کا مقدمہ چوہدری نثار اور نواز شریف کیخلاف درج کروائینگے، اب حکومت کو نہیں چلنے دینگے، پارلیمنٹ ہاؤس اور پاک سیکرٹریٹ جانے والے راستوں سے حکومتی ارکان کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی،نواز شریف جمہوریت نہیں اپنی کرسی بچا رہے ہیں ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب

اتوار 31 اگست 2014 16:06

شر یف برا درا ن کا استعفیٰ لئے بغیر ہرگز واپس نہیں جا ئیں گے ،عمران خان،آنسو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ حکومت کو نہیں چلنے دینگے اور پارلیمنٹ ہاؤس اور پاک سیکرٹریٹ جانے والے راستوں سے حکومتی ارکان کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے حکومت کو جام کردیا جائے گا ، تحریک انصاف نواز شریف اورشہباز شریف کا استعفیٰ لئے بغیر ہرگز واپس نہیں جائے گی ، مظاہرین پر حملہ کرکے نواز شریف نے ثابت کردیا ہے کہ وہ حسنی مبارک کی جمہوریت کے پیروکار ہیں ، پرامن مظاہرین پر حملہ کرانے کا مقدمہ چوہدری نثار اور نواز شریف کیخلاف درج کروائینگے ، رات کو ہمیں روک دیا گیا تھا مگر اب کوئی نہیں روک پائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تحریک انصاف کے آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پوری دنیا میں ہوتا ہے اور جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے غلط کیا ہے وہ غلام ہیں پرامن احتجاج اور انصاف کی جنگ لڑنا جائز آئینی اور جمہوری ہے دنیا کے کسی بھی معاشرے میں اس طرح نہتے مظاہرین پر فائرنگ کرنے کی مثال نہیں ملتی آنسو گیس تو کیا مجھ سمیت تمام مظاہرین کو قتل بھی کردیا جائے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کی رات کے آپریشن سے نواز شریف کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا اور قوم جان چکی ہے کہ نواز شریف کیا ہے چار ہفتوں کیلئے مستعفی ہونے کا مطالبہ اتنا بڑا مطالبہ نہیں تھا اگر نواز شریف اور (ن) لیگ حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے عام انتخابات میں منصوبہ بندی کے تحت بھاری دھاندلی نہیں کروائی تو انہیں چاہیے تھا کہ شفاف تحقیقات کیلئے صرف چار ہفتوں کیلئے مستعفی ہوجاتے اور پھر اس کے بعد بے شک واپس آجاتے تحریک انصاف نے حکومتی وزراء کے استعفوں اور حکومت کو ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا مگر نواز شریف جانتے ہیں کہ اگر وہ چلے گئے تو دھاندلی ثابت ہوجائے گی اس لئے وہ جعلی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں عمران خان نے تحریک انصاف کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیوں کو توڑ کر اسلام آباد پہنچ جائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ وعدہ کرچکے ہیں کہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائے گا یا نواز شریف کا استعفیٰ لے کر جائینگے یا جان دے دینگے ۔ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے نہتے مظاہرین پر جس بربریت کا مظاہرین کیا گیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی اور پاکستانی میڈیا سمیت پوری دنیا اس ظلم کی تصویر پیش کررہا ہے مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ ر ہی لیکن حقیقتاً حکومت جامد ہوکر رہ چکی ہے بتایا جائے کہ اسلام آباد میں حکومت کہاں ہے اور کس قانون ، آئین اور جمہوری رویئے کے تحت اسلام آباد کو بند کیا گیا ہے ۔

انہوں نے نواز شریف کو حرف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جمہوریت نہیں اپنی کرسی بچا رہے ہیں کیونکہ اس کرسی سے ان کی اور ان کے خاندان کی دولت وابستہ ہے اگر نواز شریف کو مستعفی ہونا پڑتا ہے تو اس بات کا ڈر ہے کہ ان کی دولت محفوظ نہیں رہے گی نواز شریف جب سیاست میں آئے تو ان کے پاس چالیس کروڑ کے اثاثے ہیں مگر آج وہ اربوں کے مالک ہیں قوم کو بتایا جائے کہ اتنی دولت کہاں سے آئی ہے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک یہ جنگ جیت چکی ہے اگر ہم نے بھاگنا ہوتا تو اب تک بھاگ جاتے مگر اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہے اور نواز شہباز جو فاشٹ کا روپ دھار چکے ہیں کو بھگا کر دم لینگے عمران خان اعلان کیا کہ وہ اب حکومت کو کسی صورت نہیں چلنے دینگے اور قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس اور پاک سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر کو جانے والے راستے بند کردینگے عمران خان نے مظاہرین پر حملہ کرنے پر نواز شریف اور چوہدری نثار کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات