عمران خان اور طاہرالقادری کو کسی صورت دوبارہ دھرنے پر نہیں بیٹھنے دیں گے، وزیردفاع
اتوار 31 اگست 2014 12:59
اسلام آباد اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو دوبارہ دھرنے پر نہیں بیٹھنے دیں گے اب ایک کو کینیڈا اور دوسرے کو بنی گالہ جانا ہوگا. نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے کو مردوں سے کلیئر کرالیا گیا ہے اب اس میں صرف خواتین اور بچے موجود ہیں جبکہ وزیراعظم نے خواتین اور بچوں کو احاطے میں بیٹھنے کی اجازت دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان اور طاہرالقادری کو کسی صورت دوبارہ دھرنے پر نہیں بیٹھنے دیں گے اب ایک کینیڈا اور دوسرا بنی گالہ جائے گا۔ اانہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے دن سے بھرپور صبر کا مظاہرہ کیا، فریقین نے ریڈزون میں گھس کر وعدہ خلافی کی اور تحریری معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی لیکن حکومت نے پھر بھی رد عمل نہیں دیا جبکہ حکومت نے گزشتہ کئی دنوں میں بھی اس لیے صبر کا مظاہرہ کیا تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو ڈھال بنانے کی کوشش کی گئی ہے ان لوگوں نے وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم عمارتوں پر قبضے کی کوشش کی لیکن حکومت ان عمارتوں کی بھرپور حفاظت کرے گی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈنڈوں کے ساتھ پر امن نہیں رہا جاسکتا، ہزاروں لوگ مسلح تھے اور ان کے پاس آتشی اسلحہ بھی موجود تھا، حکومت ان لوگوں کو کھلی چھوٹ نہیں دے سکتی کیونکہ حکومت کی بھی آخری دفاعی لائن موجود ہے، ہم آئین و قانون کی حدود میں رہ کر سرکاری اور دیگر اثاثوں کا دفاع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے لوگوں کو غیرآئینی و غیر قانونی اور ریاست مخالف اقدام اٹھانے پر مجبور کیا جارہا ہے،اپنی تقاریر میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے نام لے کر پھانسیاں لگانے کی باتیں کی جارہی ہیں، ان لوگوں نے کوئی پیار کی بات نہیں کی بلکہ ایسی باتیں کیں جو کوئی پاکستانی نہیں کرسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.