امین فہیم نے سیاسی بحران کے حل کیلئے آئین میں ترمیم کرکے عبوری وزیراعظم بنانے کی تجویز دیدی

جمعہ 29 اگست 2014 00:09

امین فہیم نے سیاسی بحران کے حل کیلئے آئین میں ترمیم کرکے عبوری وزیراعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمامخدوم امین فہیم نے سیاسی بحران کے حل کیلئے آئین میں ترمیم کے ذریعے عبوری وزیراعظم بنانے کی تجویز دیدی،جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کوسب مان لیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہاکہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایاجائے اورایک قراردادکے ذریعے آئین میں ترمیم کرکے عبوری وزیراعظم لایاجائے پھرسپریم کورٹ کاجوڈیشل کمیشن دھاندلی کے معاملے کی مکمل تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرے اورسب اس کی رپورٹ کوتسلیم بھی کریں ان کاکہناتھاکہ عبوری وزیراعظم کاعہدہ آنے سے وزیراعظم کومستعفی بھی نہیں ہوناپڑیگااورنیاوزیراعظم بھی نہیں آئیگااورتحریک انصاف کامطالبہ بھی تسلیم کیاجاسکے گا۔

انہوں نے کہاکہ صدرکی جگہ عبوری صدرہوسکتاہے تووزیراعظم بھی عبوری بن سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :