آرمی چیف نے بتادیا نواز شریف استعفیٰ دینے کیلئے تیار نہیں ‘عمران خان

جمعہ 29 اگست 2014 17:49

آرمی چیف نے بتادیا نواز شریف استعفیٰ دینے کیلئے تیار نہیں ‘عمران خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے بتایا ہے نواز شریف استعفیٰ دینے کیلئے تیار نہیں ‘ تحریک انصاف نے فوج سے ثالثی کیلئے نہیں کہا ‘ وزیر اعظم جھوٹ بول رہے ہیں ‘ زر داری کے ہوتے ہوئے این آر او کیس میں سپریم کورٹ کامیاب نہیں ہوسکی ‘ نواز شریف کے ہوتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کیسے شفاف تحقیقات کرپائیگا ؟تحریک انصاف کے اگلے اعلان سے حکومت مزید مشکل میں پھنس جائیگی ‘نواز شریف آرٹیکل چھ کے ڈر سے استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں ‘ دھاندلی ثابت ہوئی تو سزا ملے گی ‘ وزیر اعظم صاحب مجھے ڈپٹی وزیر اعظم کا عہدہ نہیں آپ کا استعفیٰ چاہیے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ یہ کہنا کہ تحریک انصاف نے فوج کو ثالثی کیلئے کہا تھا سوفیصد جھوٹ ہے یہ جھوٹ بول کر جنرل راحیل شریف کی توہین کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جانتے ہیں کہ ان کے آفس سے بیان آیا کہ ہم معاملے میں کر دار ادا کر نا چاہتے ہیں جس پر میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی عمران خان نے بتایا کہ آرمی چیف نے مجھ سے کہاکہ آپ کا مسئلہ انتخابات میں دھاندلی ہے جس کی شفاف تحقیقات کی ہم گارنٹی دیتے ہیں آرمی چیف نے بتایا کہ نواز شریف استعفیٰ دینے کیلئے تیار نہیں عمران خان نے کہاکہ میں نے آرمی چیف سے کہاکہ مجھے آپ پر اعتماد ہیں مگر نواز شریف پر کوئی اعتماد نہیں رہا عمران خان نے کہاکہ نواز شریف نے 1990 میں آئی ایس آئی سے پیسہ لیا اس کے وقت آئی ایس آئی کے چیف جنرل درانی بھی تسلیم کیا یونس حبیب نے بھی کہاکہ ہم نے رقم دی ہے تاہم بعد میں نواز شریف کے پریشر میں آکر مکر گئے نواز شریف نے پرویز مشرف کے ساتھ معاہدہ کر کے سعودی عرب چلے گئے چھ سال تک یہ جھوٹ بولتے رہے کہ ہم نے کوئی معاہدہ نہیں کیا پھر سعودی عرب کا نمائندہ آیا اور اس نے معاہدہ دکھایا جس پر شریف برادران نے تسلیم کیا کہ ہم نے پانچ سال کامعاہدہ کیا عمران خان نے کہاکہ میں نے آرمی چیف کو بتایا کہ نواز شریف نے ہم سے الیکشن کا بائیکاٹ کرایا اور خود الیکشن میں حصہ لیا گیا محمود خان اچکزئی اور قاضی حسین بھی ہمارے ساتھ تھے اور قاضی حسین احمد نے کہاکہ ہمیں نواز شریف پر اعتماد نہیں اس پر چوہدری نثار علی خان اور راجہ ظفر الحق نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے دھوکہ ہوا تو ہم مسلم لیگ (ن)چھوڑ دینگے لیکن دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ کو نہیں چھوڑا عمران خان نے کہاکہ دنیا میں کسی عہدیدار پر الزام لگتا ہے تو عہدیدار استعفیٰ دے دیتا ہے جب کلیئر ہو جاتا ہے تو وہ اپنا عہدہ سنبھال لیتا ہے اور اگر الزام ثابت ہو جائے تو سزا دی جاتی ہے عمران خان نے کہاکہ دھاندلی میں وزیر اعظم بھی ملوث تھے الیکشن والے روز نواز شریف کی تقریر آراوز کیلئے تھی اور یہ تقریر جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے نے کرائی اور پھر کھل کر دھاندلی ہوئی عمران خان نے کہاکہ جب آصف علی زر داری صدر تھے تو این آر او کا مسئلہ حل نہیں ہوا سپریم کورٹ نے پورا زور لگالیا تاہم سپریم کورٹ فیل ہوگئی اور اسی طرح نواز شریف کے ہوتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کیسے کامیاب ہو جائیگا عمران خان نے ایک بار پھر کہاکہ نواز شریف کے استعفیٰ کے سوا کسی چیز کی ضرورت نہیں عمران خان نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 17افراد جاں بحق ہوئے اور 85افراد کو گولیاں لگیں رپورٹ میں شہباز شریف کا نام آیا ہے اور ایف آئی آر ہی بدل دی گئی شہباز شریف کے بیٹھے ہوئے کیسے انصاف ملے گا عمران خان نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں مسئلہ آپ کو ہے میرے اگلے اعلان سے حکومت مزید مشکل میں آجائیگی میاں صاحب آپ بند گلی میں جارہے ہیں نواز شریف آپ پاکستان کا سوچ رہے ہیں تو استعفیٰ دے دیں آپ کو کس چیز کی فکر ہے ہم نے کسی کو تکلیف نہیں دی آپ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں نوازشریف جانتے ہیں دھاندلی ثابت ہوگئی تو آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا سامنا کر نا پڑے گا اور اسی وجہ سے استعفیٰ نہیں دے رہے عمران خان نے کہاکہ میں نے اسمبلی میں پہلی تقریر میں کہاتھا کہ آپ صرف چار حلقے کھول دیں ہمیں کہا گیا کہ ہم بیس حلقے کھولنے کیلئے تیار ہیں پھر اس سے بھی مکر گئے دال میں ضرور کچھ کالا ہے ہم بیلٹ کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں انہوں نے صاف اور شفاف انتخابات ہوں تو 70فیصد ارکان پارلیمنٹ ناکام ہو جائینگے پارلیمنٹ میں قاتل اور ٹیکس چور بیٹھے ہوئے ہیں سب ڈرے ہوئے ہیں عمران خان نے کہاکہ جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے استعفیٰ کے بغیر واپس نہیں جائیگا عمران خان نے کہاکہ یہ میری ذاتی جنگ نہیں پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہوں مجھے نائب وزیر اعظم بنانے کی پیشکش کی گئی نواز شریف نائب وزیر اعظم کی پیشکش اپنے پاس رکھیں مجھے احتساب چاہیے کسی صورت پیچھے ہٹنے والے نہیں عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کی گردن میرے ہاتھ میں آگئی ہے احتساب نہیں چھوڑونگا عمران خان نے کہاکہ اپنی تحریک کی اس شہر باہر لیکر جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :