آرمی چیف سے ملاقات کس کی خواہش پر کی گئی، چوہدری نثار نے بھانڈا پھوڑ دیا

جمعہ 29 اگست 2014 13:13

آرمی چیف سے ملاقات کس کی خواہش پر کی گئی، چوہدری نثار نے بھانڈا پھوڑ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 2اگست 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاب کے دورن واضح الفاظ میں دعویٰ کیا ہے کہ طاہرالقادری اور عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات ان دونوں کی درخواست پر ہوئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ذرائع نے باقاعدہ طورپر وزیر داخلہ کو اس درخواست کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کی اجازت وزیر اعظم سے لی گئی۔ یاد رہے کہ کل آرمی چیف سے ملاقات سے قبل دونوں رہنماؤں نے دعویٰ کیا تھا کہ آرمی چیف نے ان کو خود مذاکرات کیلئے بلایا ہے ۔