عمران خان نواز شریف کے استعفے پر ڈٹ گئے، حکومت کو آخری موقع دیں گے، ورنہ فیصلہ ہو گا: کپتان کا اعلان
جمعرات 28 اگست 2014 02:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف پر واضح کر دیا ہے کہ نواز شریف جب تک وزیراعظم ہے تب سے دھاندلی کی آزادانہ تحقیقات نہیں ہو سکیں، مقصد کے بہت قریب آ گئے ہیں بس ایک چیز رہ گئی ہے، نواز شریف کا استعفیٰ۔
(جاری ہے)
آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف نے دھاندلی کی آزادانہ تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیش کی ہے اور حکومت نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ کمیشن آزادانہ تحقیقات کرے گا اور کوئی اس کی راہ میں رکاٹ نہیں بنے گا جبکہ آرمی نیوٹرل امپائر کا کردار ادا کرے گی۔
جس پر آرمی چیف کو واضح کیا کہ نواز شریف جب تک وزیراعظم ہیں تب تک آزادانہ تحقیقات نہیں ہو سکتیں لیکن اس کے باوجود ہم نے اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے کہ تحقیقات کے مکمل ہونے تک نواز شریف اپنے عہدے سے برطرف ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا وفد اس مطالبے کے ساتھ حکومت کے پاس بھیجیں گے اور اپنے مطالبات دوبارہ پیش کر دیں گے۔ دوپہر تک ہمارے مطالبات مانے گئے تو انشاءاللہ شام کو آزادی کا جشن ہو گا اور نہ مانی گئیں تو یہاں فیصلہ کریں گے اور اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.