آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے عمران خان اورطاہرالقادری کی ملاقاتیں،بحران کے حوالے سے مشاورت،کل حتمی سمجھوتے پرفریقین کوراضی کئے جانے کاامکان،فریقین کی طرف سے حتمی سمجھوتے تک دستخطوں کے بعداسلام آبادسے کل شام تک دھرنوں کے اختتام کابھی امکان
جمعرات 28 اگست 2014 01:23
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے موجووہ سیاسی بحران کے حل کیلئے عمران خان اورطاہرالقادری کی ملاقاتیں ،بحران کے حوالے سے مشاورت،کل حتمی سمجھوتے پرفریقین کوراضی کئے جانے کاامکان،فریقین کی طرف سے حتمی سمجھوتے تک دستخطوں کے بعداسلام آبادسے کل شام تک دھرنوں کے اختتام کابھی امکان ظاہرکیاجارہاہے ،تاہم آرمی چیف سے ملاقات کے دوران طاہرالقادری اورعمران خان نے واضح کیاہے کہ اگران کے تحفظات کودورنہ کیاگیااورانہیں انصاف نہ ملاتووہ اپنی جدوجہد کادوبارہ آغازکرسکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے جمعرات کی شب راولپنڈی میں ملاقات کی ،عمران خان کی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات 45منٹ سے زائدوقت تک جاری رہی ،جبکہ طاہرالقادری کے ساتھ ملاقات کادورانیہ ایک گھنٹے سے زائدرہا۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان نے بھی انتخابی دھاندلیوں اورعام انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات سمیت اپنے مطالبات بارے چیف آف آرمی سٹاف کوتحفظات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے مئی 2013ء کے عام انتخابات کی خودمختارآزاداورشفاف تحقیقات کامطالبہ کیا،جس پرآرمی چیف نے انہیں آزادانہ وشفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ۔ذرائع کے مطابق طاہرالقادری کے ساتھ ملاقات کے دوران طاہرالقادری نے آرمی چیف نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن سمیت اپنے دیگرمطالبا ت بارے آگاہ کیااورسانحہ ماڈل ٹاوٴن سمیت شفاف انکوائری ،تحقیقات اورقانون کے مطابق انسداددہشتگردی سمیت نئی ایف آئی آرکابھی مطالبہ پیش کیاگیا۔ذرائع کے مطابق طاہرالقادری نے اپنے دیگرمطالبا ت سے متعلق بھی چیف آف آرمی سٹاف کوآگاہ کیاجس پرانہوں نے ان کے تمام تحفظات دورکرنے کی ضمانت لیتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیں ۔اس کے بعدحکومتی نمائندے کوبھی ملاقات میں شامل کرکے حتمی سمجھوتے بارے ضمانت لی جائے گی ،دونوں رہنماآرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے اپنی پارٹی کی سینئرقیادت اورکارکنوں کوکل اعتمادمیں لیں گے ،جس کے بعدامکان ظاہرکیاجارہاہے کہ حتمی سمجھوتے پرپہنچنے کے بعددھرنوں کے اختتام کااعلان کیاجائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.