سیکیورٹی ادروں کی کارروائی، پروفیسر اجمل خان کو بازیاب کرا لیا

جمعرات 28 اگست 2014 01:02

سیکیورٹی ادروں کی کارروائی، پروفیسر اجمل خان کو بازیاب کرا لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) سیکیورٹی اداروں نے چند سال قبل اغواءہونے والے پروفیسر اجمل خان کو نے بازیاب کرا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر اجمل خان کو ایک طالبان گروپ نے ستمبر 2010 میں یونیورسٹی جاتے ہوئے اغواءکر لیا تھا جس کے بعد ان کی رہائی کیلئے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

طالبان کی جانب سے ان مغوی پروفیسر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شائع کی گئی تھیں تاہم سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انہیں بازیاب کرا لیا ہے۔ اجمل خان کے اہل خانہ اور سول سوسائٹی نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔