فوج کی مداخلت، جاوید ہاشمی پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے

جمعرات 28 اگست 2014 01:02

فوج کی مداخلت، جاوید ہاشمی پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی صدر جاوید ہاشمی فوج کی مداخلت پر پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل آزادی اس وقت ہو گی جب سیاستدان ملک کے فیصلے خود کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے دھرنے میں مسلسل مسٹر ناراض کا خطاب دیا جا رہا ہے لیکن اب سیاستدانوں کو اب اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہو گا، کاش کہ یہ معاملہ فوج سے حل نہ کرایا جاتا اور یہ ثابت ہوتا کہ سیاستدان اپنے فیصلے خود کر سکتے ہیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ سیاستدانوں کے پاس وقت تھا اور میری خواہش ہے کہ تمام معاملات پہلے ہی حل کر لئے جاتے لیکن سیاستدانوں نے فوج کے سامنے ایک بار پھر ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :