آرمی چیف سے ملاقات، وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ ’ختم‘، مشرف غداری کیس کی دوبارہ سماعت بھی ایجنڈے کا حصہ: نجی ٹی وی کا دعویٰ

جمعرات 28 اگست 2014 00:25

آرمی چیف سے ملاقات، وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ ’ختم‘، مشرف غداری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) عمران خان، اور طاہر القادری کی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات جاری ہے جس میں موجودہ بحران کے حل پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات کے ایجنڈے میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کا استعفیٰ اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کے مطالبات تو موجود ہیں لیکن وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے مطالبہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے اور دونوں جماعتیں ممکنہ طور پر وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی دوبارہ سماعت بھی ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی اور پرویز مشرف کے درمیان بھی ملاقات جاری ہے تاہم اس کا ایجنڈا واضح نہیں ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس پاک فوج کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کے بعد عمران خان اور طاہر القادری آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کیلئے آرمی ہاﺅس راولپنڈی پہنچے جہاں دونوں رہنماءون ٹو ون ملاقات کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج رات آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کریں گے۔ سوشل میڈیا’ٹوئٹر‘ پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ ملاقات اسلام آباد میں ہو گی۔ عمران خان آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کے کچھ ہی دیر بعد کنٹینر سے نیچے اتر آئے اور گاڑی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔

تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین، پرویز خٹک اور جاوید ہاشمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ دوسری جانب عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان حکومت کی نمائندگی کریں گے۔