Live Updates

جاوید ہاشمی عمران خان سے ناراض ہو گئے

جمعرات 28 اگست 2014 00:23

جاوید ہاشمی عمران خان سے ناراض ہو گئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی ایک بار پھر عمران خان سے ناراض ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنا اہم اعلان 24 گھنٹے کے لیے موخر کرکے آرمی چیف سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئے تو مشاورات نہ کرنے کی وجہ سے جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی کے سربراہ سے ناراضگی کا ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جاوید ہاشمی اسی تحریک میں اس وقت بھی عمران خان سے ناراض ہو کر تحریک سے الگ ہو اپنے گھر چلے گئے جب چئیرمین تحریک انصاف نے ٹیکنو کریٹس کی حکومت کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی شدید علیل ہونے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے البتہ آج دن میں عمران خان اکیلے آزادی بس کی چھت پر کھڑے ہو کر خطاب کر رہے تھے تو جاوید ہاشمی ان کو اکیلا دیکھ کو اسپتال سے ڈاکٹر کے منع کرنے کے باوجود دھرنے میں پہنچے اور عمران خان کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے ہو گئے ، اس وقت انہوں نے اعلان کیا تھا کہ میں عمران خان اکیلا نہیں دیکھ سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :