مسلم لیگ ن نے ذاتی طورپرفوج سے مددمانگی ہے ،سینیٹرشاہی سید،خواجہ آصف سمیت لوگوں نے فوج سے پنگالیاتھاہم کیاکرسکتے ہیں ، میڈیا سے گفتگو ،تیسری قوت کا فیصلہ سیاسی قوتوں کی ناکامی ہے ، آفتاب شیر پاوٴ

جمعرات 28 اگست 2014 23:48

مسلم لیگ ن نے ذاتی طورپرفوج سے مددمانگی ہے ،سینیٹرشاہی سید،خواجہ آصف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) اے این پی کے سینیٹرشاہی سیدنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے ذاتی طورپرفوج سے مددمانگی ہے ،خواجہ آصف سمیت لوگوں نے فوج سے پنگالیاتھاہم کیاکرسکتے ہیں ،عمران خان جس کی شخصیت کی لوگ پوجاکرتے ہیں وہ خودکہہ رہے ہیں کہ وہ دھرناشادی کے لئے دے رہے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت غلط ہواہے مگرہم کیاکرسکتے ہیں ،اس حوالے سے ن لیگ نے ہمیں اعتمادمیں نہیں لیا۔

شاہی سیدکاکہناتھاکہ فوج کاثالثی کاکردارملکی سیاست پراثراندازہوگا۔ادھرقومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدخان شیرپاوٴنے کہاہے کہ پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کاتیسری قوت کے کہنے پرفیصلہ کرناسیاسی قوت کی ناکامی ہے ،عمران خان جمہوریت کاخیرخواہ نہیں ،ان کااس طرح خوش ہونااس بات کی دلیل ہے کہ وہ اس انتظارمیں بیٹھے تھے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کوآن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہونے کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ مسئلہ حل ہوجائے لیکن جس طرح سے طاہرالقادری اورعمران خان تیسری قوت کی مداخلت پرخوش ہوئے اس سے پتہ چلتاہے کہ وہ اس انتظارمیں بیٹھے تھے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سیاسی قوتوں کی ناکامی ہے کہ وہ اس مسئلے میں ناکام رہے جبکہ عمران خان جمہوریت کے خیرخواہ نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کوٹھکرادیا۔