Live Updates

عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے پاک فوج کی ،ثالثی کی پیشکش قبول کرلی ، ڈیڈلائن میں 24گھنٹوں میں توسیع کردی

ہم ملک کی خاطربات چیت کیلئے تیارہیں لیکن آپ کاکپتان کبھی اپنے کارکنوں اورقوم کومایوس نہیں کریگا،آج حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے توٹھیک ورنہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کروں گا،نوازشریف خوش فہمی میں نہ رہیں یہ تحریک آگے بھی بڑھ سکتی ہے ،جسے کنٹرول کرناآپ کے بس کی بات نہیں ، یہ تاثردیاگیا تحریک انصاف بندگلی میں جاچکی ہے ،مگرایساکچھ بھی نہیں ،تحریک انصاف نہیں حکومت خوداس وقت بندگلی میں ہے،آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب

جمعرات 28 اگست 2014 23:23

عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے پاک فوج کی ،ثالثی کی پیشکش ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پاک فوج کے ثالث کے کردارکی پیشکش قبول کرتے ہوئے حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن میں 24گھنٹوں میں توسیع کردی ہے ،اپنے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ ہم ملک کی خاطربات چیت کیلئے تیارہیں لیکن آپ کاکپتان کبھی اپنے کارکنوں اورقوم کومایوس نہیں کریگا،آج اگرحکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے توٹھیک ورنہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کروں گااورنوازشریف اس خوش فہمی میں نہ رہیں یہ تحریک آگے بھی بڑھ سکتی ہے ،جسے کنٹرول کرناآپ کے بس کی بات نہیں ،ان کاکہناتھاکہ یہ تاثردیاگیاکہ تحریک انصاف بندگلی میں جاچکی ہے ،مگرایساکچھ بھی نہیں ،تحریک انصاف نہیں حکومت خوداس وقت بندگلی میں ہے ۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ میری درخواست پرپاکستانیوں نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کردی ہے جس کاثبوت یہ ہے کہ پشاورمیں سول سوسائٹی کے اراکین نے بجلی کے بلوں کوآگ لگائی ہے ،ان کاکہناتھاکہ آرمی چیف جنرل راحیل کے کہنے پروہ مذاکرات کیلئے حکومت کومزیدچوبیس گھنٹوں کاوقت دیتی ہے ،لیکن جب تک تحریک انصاف اپنے مقاصدحاصل نہیں کرلیتی ،دھاندلی میں ملوث افرادکوسزانہیں دی جاتی اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گی اوراگرتحقیقات میں دھاندلی ثابت ہوگئی توہرصورت میں دوبارہ انتخابات ہوں گے ۔

قبل ازیں انہوں نے کہاکہ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی تحریک کامقصدہرپاکستانی کومساوی حقوق دلواناہے ،جس کیلئے وہ کسی بھی حدتک جانے کیلئے تیارہیں ۔ان کاکہناتھاکہ ان کی ساری زندگی انسانیت کی خدمت سے بھری پڑی ہے اوراگروہ سیاست نہ کریں توانہیں اللہ پاک نے وہ سب کچھ دیاہے جس کی ایک انسان کوخواہش ہوتی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ دنیامجھ پرہنستی تھی کہ کینسرکے ہسپتال میں سترفیصدمریضوں کافری علاج کیسے ہوگا؟اورایک امریکی ڈاکٹرنے واضح طورپرکہاتھاکہ اگرپانچ فیصدسے زائدکینسرکے مریضوں کامفت علاج کیاگیاتوہسپتال تین ماہ میں بندہوجائیگا،مگرآج سترکروڑسے قائم ہونے والایہ ہسپتال ہرسال 350کروڑروپے کاخسارہ برداشت کرکے سترفیصدغریب مریضوں کامفت علاج کرتاہے جبکہ بریڈفورڈیونیورسٹی کی طرف سے انہیں چانسلرکی پیشکش کی گئی جس پرانہوں نے بریڈفورڈیونیورسٹی سے میانوالی کے دیہاتی علاقے میں نمل یونیورسٹی بنوانے کی درخواست کی اورآج یہ یونیورسٹی نوے فیصدغریب طلباء وطالبات کومفت ڈگریاں دیتی ہے اوراگریہی ڈگری باہرسے لی جائے توتین سے ساڑھے تین کروڑروپے لگ جاتے ہیں ۔

ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کے قیام کامقصدہرپاکستانی کومساوی حقوق ،انصاف کوبول بالااورانسانیت کانظام قائم کرناتھاجوحاصل کرکے رہیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات