Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری نے آرمی چیف کی ثالثی و ضمانت تسلیم کرلی

جمعرات 28 اگست 2014 22:51

عمران خان اور طاہر القادری نے آرمی چیف کی ثالثی و ضمانت تسلیم کرلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاک فوج نے تحریک انصاف، عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان مذاکرات کیلئے ثالث اور ضامن بننے کی پیشکش کردی، عمران خان اور طاہر القادری نے آرمی چیف کو ہاں کہہ دی، حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دے دیا گیا، مذاکرات کی ناکامی پر دونوں نے اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا کہ نواز حکومت سے تمام مذاکرات ختم کردیئے گئے، نواز شریف کی درخواست پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکومت، پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کیلئے ثالث اور ضامن بننے کی پیشکش کی ہے، انہوں نے 24 گھنٹے کا وقت مانگا ہے تاکہ ایسا فارمولا بنایا جائے جس پر تمام فریقین متفق ہوں۔

(جاری ہے)

طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے شرکاء سے پاک فوج کو 24 گھنٹے کا وقت دینے کی اجازت مانگی، عوام نے اجازت دیدی جس کے بعد پی اے ٹی سربراہ نے آرمی چیف کی جانب سے دی گئی پیشکش قبول کرلی۔طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت سے طے پانے والا معاہدہ دھرنے کے شرکاء کے سامنے پیش کیا جائے گا، جسے آپ کی مرضی کے مطابق قبول کیا جائے گا، فارمولے میں دھاندلی، سانحہ ماڈل ٹاؤن بھی زیربحث آئے گا، حکومت نے تسلیم کرلیا عوامی طاقت کے سامنے بے بس ہوگئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات