وفاقی حکومت نے وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ شہبازشریف اوروفاقی وزراء سمیت 21افرادکے خلاف ماڈل ٹاوٴن سانحہ میں شہداء کے قتل کے حوالے سے درج مقدمے میں عبوری ضمانتوں کیلئے آئینی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ،

تمام ن لیگی آئینی مشیروں خواجہ حارث ،ایڈووکیٹ جنرل سمیت 39وکلاء کو آج اعلیٰ قیادت نے طلب کرلیا

جمعرات 28 اگست 2014 22:27

وفاقی حکومت نے وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ شہبازشریف اوروفاقی ..

لاہور،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) وفاقی حکومت نے وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ شہبازشریف اوروفاقی وزراء سمیت 21افرادکے خلاف ماڈل ٹاوٴن سانحہ میں شہداء کے قتل کے حوالے سے درج مقدمے میں عبوری ضمانتوں کیلئے آئینی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے ۔آج جمعہ کوتمام ن لیگی آئینی مشیروں خواجہ حارث ،ایڈووکیٹ جنرل سمیت 39وکلاء کواعلیٰ قیادت نے طلب کیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کوبتایاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں مقدمے کے اندراج کے بعدکی صورتحال پرمسلسل اڑھائی سے بھی زائدوقت غورکیاگیا،اس دوران آئینی وقانونی مشیروں نے مقدمے کے اندراج کے بعداس قانونی صورت حال سے آگاہ کیا،اوربتایاگیاکہ اس مقدمے میں عبوری ضمانتیں کرائی جاسکتیں ہیں ،ن لیگ قیادت نے عبوری ضمانتوں اوردیگردرخواستوں کی تیاری کیلئے آئینی اورقانونی ماہرین کوآج جمعہ کوطلب کیاہے ۔