وزیر اعظم نواز شریف کسی صورت میں استعفی نہیں دیں گے،

سیاسی بحران کے حل کے لیے حکومتی کوششیں جاری،کل تک صورتحال معمول پرآجائیگی،خواجہ آصف

جمعرات 28 اگست 2014 22:21

وزیر اعظم نواز شریف کسی صورت میں استعفی نہیں دیں گے،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) وفاقی وزیر دفاع وپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل تک صورت حال معمول پر آ جائے گی، معاملے کا حل نکالنے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں،وزیر اعظم نواز شریف کسی صورت میں استعفی نہیں دیں گے،نظام ختم ہوا تو بڑی تباہی کی طرف جائیں گے، سیاستدان دانشمندی کامظاہرہ کریں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے، حکومت، فوج اور عدلیہ میں ہم آہنگی ہے۔

حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے واقعات سے لوگوں کو دھچکا لگا البتہ حکومت نے فیصلے کرنے میں تاخیر کی جس سے نقصان ہوا،جمعرات کو نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں وفاقی وزیردفاع وپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہاکہ اگر نظام لپیٹا گیا تو اکائیوں کو ساتھ رہنے کا جواز نہیں رہتا، آئین نے پاکستان کو متحدہ رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے واقعات سے لوگوں کو دھچکا لگا البتہ حکومت نے فیصلے کرنے میں تاخیر کی جس سے نقصان ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کسی صورت میں استعفی نہیں دیں گے۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ سرکاری عمارات پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔خواجہ آصف نے بتایا کہ عمران خان کے 5مطالبات منظورکر لیے، دو روز میں صورت حال معمول پر آ جائے گی، معاملے کا حل نکالنے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں۔