سانحہ ماڈل ٹائون : تین اہلکاروں کی ضمانت میں توسیع ، ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی

جمعرات 28 اگست 2014 13:27

سانحہ ماڈل ٹائون : تین اہلکاروں کی ضمانت میں توسیع ، ریکارڈ پیش نہ کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2اگست 2014ء)انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کی عبوری ضمانت میں تین ستمبر تک توسیع کر دی ، کیس کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت کا سخت اظہار برہمی۔ انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے روبرو ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر انہوں نے گولیاں چلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ پولیس افسران کو بچانے کے لئے انہیں قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ پیش نہ کرنے سے لگ رہا ہے جیسے دال میں کچھ کالا ہے ۔ عدالت نے ریکارڈ مانگا ہے کہوٹہ پلانٹ کا نقشہ نہیں مانگا ۔عدالت نے سب انسپکٹر حافظ اطہر ، کانسٹیبل خرم اور نوید کی عبوری ضمانت میں تین ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔