Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم

منگل 26 اگست 2014 22:38

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی بغیر کسی نتیجے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی بے نتیجہ ثابت ہوا تاہم دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کل ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ایک بار پھر مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہوا ہے جس کے بعد دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کا چوتھا دور مقامی ہوٹل میں ہوا۔

حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں وزیر اطلاعات پرویز رشید،عبدالقادر بلوچ،زاہد حامد شامل تھے جبکہ اس بار کمیٹی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کی غیر موجودگی کے باعث وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی شاہ محمود قریشی،جاوید ہاشمی، اسد عمر،پرویز خٹک،جہانگیر ترین اور عارف علوی پر مشتمل تھی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں دونوں جانب سے مطالبات اور تحفظات پر غور کیا گیا اور مسئلےکے حل کیلئے قانونی اور آئینی راستہ نکالنے کے لیے بھی کوششیں کی گئیں تاہم دونوں کمیٹیاں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکیں۔مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے جس کی اگلی نشست کل ہوگی تاہم مذاکراتی کمیٹیاں کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکی ہیں اور دونوں جانب سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات