بحران کا آج رات تک کوئی حل نکل آئے گا،سعد رفیق

منگل 26 اگست 2014 22:05

بحران کا آج رات تک کوئی حل نکل آئے گا،سعد رفیق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بحران کا آج رات تک کوئی حل نکل آئے گا، پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کوہائیکورٹ کےدیگرفیصلےبھی ماننےچاہییں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کاتومیرےفرشتوں کوبھی نہیں پتاتھا،ایک ایف آئی آرپہلےہی درج کی جاچکی ہے،منگل کی شام نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوامی تحریک سےدرخواست کی تھی کہ ملزمان کےنام دیں،وزیراعظم،وزیراعلیٰ،وزیرریلوےکےنام کی فہرست زیادہ بولنےسےبنی ہے،سیشن کورٹ یاہائیکورٹ کےفیصلےہمارےخلاف ہیں،کل تک فیصلہ ہوجائیگاکہ ہائیکورٹ کےفیصلےپراپیل کرنی ہےیانہیں،طاہرالقادری 3پولیس افسران کےنام بتادیں جوتحقیقات کریں،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات جاری ہیں،بغیر کسی ثبوت کے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں جو کہ ہمیں قبول نہیں،کوشش ہے کہ کوئی قانونی راستہ نکالا جائے۔