Live Updates

تحریک انصاف کے 31 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں میں سے 25 درست قرار

منگل 26 اگست 2014 16:39

تحریک انصاف کے 31 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں میں سے 25 درست قرار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) تحریک انصاف کی جانب سے اپنے 31 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں میں سے 25 درست ہیں جبکہ 6 غلط قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ جمعے کو تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں نے34 میں سے 31 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں جمع کرائے تھے، جن میں 25 درست قرار دیئے گئے جبکہ 6 ارکان نے اپنے استعفوں میں اسپیکر کے بجائے تحریک انصاف کے چیئرمین کو مخاطب کیا گیا ہے۔ 3 ارکان گلزار احمد، ناصر خٹک اور مسرت احمد زئی کے استعفے موصول نہیں ہوئے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ گلزارخان نے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کردیا ہے تاہم ناصر خٹک اور مسرت احمد زیب سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات