نوازشریف کی موجودگی میں دھاندلی کی شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی،عمران خان
منگل 26 اگست 2014 13:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 2اگست 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ہو لیکن نوازشریف کی موجودگی میں دھاندلی کی شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ 11 مئی 2013 کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑے گئے کیونکہ جمہوریت صرف انتخابات میں نہیں، دنیا بھر کے آمر انتخابات کراتے ہیں لیکن اس سے ملک میں جمہوریت نہیں آتی، جمہوریت صاف اور شفاف انتخابات سے ہی آتی ہے۔
ہم چاہتے ہیں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ہو اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس سلسلے میں ہماری جدوجہد کو 14 ماہ ہوگئے اور 2 ہزار ایک سو صفحات پرمشتمل وائٹ پیپر جاری کیا۔(جاری ہے)
نوازشریف کی موجودگی میں دھاندلی کی شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی۔ نوازشریف مستعفی ہوجائیں اور تحقیقات تک مسلم لیگ (ن)میں سے کسی دوسرے شخص کو وزیراعظم بنایا جائے۔
عمران خان
کا کہنا ہے کہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے بیان کے بعد نوازشریف اخلاقی جواز کھوچکے ہیں۔ جمہوری ملکوں میں اس قسم کے بیانات کے بعد سپریم کورٹ نئے انتخابات کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے شاہراہ دستور کو خالی کرانے کا حکم دیا ہے، ہم شاہراہ دستورپرنہیں، اس لئے عدالتی حکم ہم پرنافذ نہیں ہوتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.